مینگلور 12؍دسمبر (ایس اونیوز) قریبی علاقہ بنٹوال بی سی روڈ کے کائیکمبا علاقے میں رات کے وقت سڑک کنارے کھڑے ہوئے تین نوجوانوں پر کار میں سوار ہوکر آنے والی اجنبیوں کی ایک ٹولی کے ذریعے چاقو سے حملہ کرنے کی واردات پیش آئی ہے ، جس کے بعد زخمیوں کو علاج کے لئے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کائیکمبا کے رہنے والے صفوان(۲۳سال)، انصار (۲۳سال) اور فیاض (۲۳سال) پرچاقوؤں سے حملہ کرنے والی ٹولی میں چار افراد شامل تھے جو حملے کے بعد موقع پر سے فرار ہوگئے۔
بنٹوال ٹاؤن پولیس افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیاہے اور کیس درج کرلینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔